ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے جرائم کے تدارک ،شکایات کے ازالے اور خدمات کی فراہمی کو بروقت یقینی بنانے پر اپولیس افسران کو تعریفی سر ٹیفکیٹ سے نوازا۔

ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے جرائم کے تدارک ،شکایات کے ازالے اور خدمات کی فراہمی کو بروقت یقینی بنانے پر ایس ایچ او پنڈیگھیب حاجی گلفراز ،ایس ایچ او جنڈ مظہر السلام اور ایس ایچ او سٹی اٹک حامد کاظمی کو تعریفی سر ٹیفکیٹ سے نوازا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی زیرصدارت ڈی پی او آفس اٹک میں کرائم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر عمارہ شیرازی ،تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ڈی پی او اٹک نے جرائم کے تدارک ،شکایات کے ازالے اور خدمات کی فراہمی کو بروقت یقینی بنانے پر ایس ایچ او پنڈیگھیب حاجی گلفراز ،ایس ایچ او جنڈ مظہر السلام اور ایس ایچ او سٹی اٹک حامد کاظمی کو تعریفی سر ٹیفکیٹ سے نوازا ۔
ترجمان اٹک پولیس
 
   
Saturday, January 23, 2021