اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،02ملزمان گرفتار

اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،02ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر اٹک کے اے ایس آئی حبدار شاہ نے  ملزم اسحاق احمد ولد محمد بشیر سکنہ پاور کمپلیکس کالونی بروٹھا  تحصیل و ضلع اٹک سے 2175 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ اے ایس آئی کریم نواز انچارج چوکی لکڑ مار نے  مخبر خاص کی اطلاع پر  ملزم  محمد نعیم ولد قیوم خان ساکن ولی میلہ لکڑ مار جوولی میلہ  کرکٹ گراؤنڈ میں فائرنگ کر رہا تھا کو گرفتار کر کے اسلحہ ناجائز ایک کلاشنکوف  معہ 05 ضرب روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ ترجمان اٹک پولیس

   

Thursday, March 4, 2021