ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی جنڈ اور پنڈیگھیب سرکل کے افسران کے ساتھ تھانہ جنڈ میں میٹنگ ،

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی جنڈ اور پنڈیگھیب سرکل کے افسران کے ساتھ تھانہ جنڈ میں میٹنگ ،
عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانا پولیس کا فرض ہے ،اس فرض کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت کی گنجائش نہیں ہے ۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے سرکل جنڈ اور سرکل پنڈیگھیب کے افسران کے ساتھ تھانہ جنڈ میں میٹنگ کا انعقاد کیاجس ڈی ایس پی جنڈ ، ڈی ایس پی پنڈیگھیب ،ڈی ایس پی آرگنائیزڈ کرائم ، ایس ایچ او تھانہ بسال ،ایس ایچ او تھانہ جنڈ،ایس ایچ او تھانہ انجراء اور دیگر پولیس افسران موجود تھے ،ڈی پی او اٹک نے تمام افسران کو چوروں اور ڈکیتوں کے خلاف خصوصی آپریشنز کرنے کے احکامات جاری کیے ان کا کہنا تھا کہ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کرنا اٹک پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی کی گنجائش نہیں ہے۔
ترجمان اٹک پولیس
 
   
Wednesday, March 3, 2021