ڈی پی اواٹک کا گزشتہ شب ہونے والے پولیس مقابلہ میں حصہ لینے والی ٹیم کے ہمراہ سفاکیت کا نشانہ بننے والی 8 سالہ فاطمہ بی بی کے گھر کا دورہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا گزشتہ شب ہونے والے پولیس مقابلہ میں حصہ لینے والی ٹیم کے ہمراہ سفاکیت کا نشانہ بننے والی 8 سالہ فاطمہ بی بی کے گھر کا دورہ ،معصوم بچی کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا ،ورثاء نے سفاک قاتل کے جہنم واصل ہونے پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے گزشتہ شب ہونے والے پولیس مقابلہ میں حصہ لینے والی ٹیم کے ہمراہ سفاکیت کا نشانہ بننے والی معصوم فاطمہ بی بی کے گھر واقع پنج ڈھیر ،نرتوپہ کا دورہ کیا اور ورثاء سے اظہار تعزیت کیا اس موقع پر بچی کے ورثاء اور اہل علاقہ نے مجرم کے کیفر کردار تک پہنچنے پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا شکریہ ادا کیا۔مولانا محمود الحسن توحیدی نے اہلیان نرتوپہ طرف سے یہ اعلان کیا کہ معصوم بچی کے سفاک قاتل کو دفنانے کے لیے نرتوپہ میں کوئی جگہ نہیں ہے اور اہلیان نرتوپہ ایسے کسی شخص کو نرتوپہ کی سرزمین پر برداشت نہیں کریں گے۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ معصوم کلی کو مسلنے والا شیطان اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے اور اٹک پولیس کی طرف سے ایسے گہناؤنے جرائم میں ملوث افراد کے لیے کسی قسم کی رعائیت کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔معصوم بچوں ،بچیوں اور خواتین کی طرف جو بھی ناپاک نگاہ رکھےگا اسے قانون کے ذریعے کیفر کردات تک پہنچایا جائیگااور معاشرے کے لیے ایسے ناسوروں کو نشان عبرت بنایا جائیگا ۔اٹک پولیس عوام النا س کی جان و مال اور آبرو کی حفاظت کا فریضہ اپنی جانوں پر کھیل کر بھی سر انجام دے گی ۔
ترجمان اٹک پولیس
 
   
 
   
Wednesday, March 3, 2021