08 سالہ معصوم فاطمہ کو درندگی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے کے دوران اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک۔

08 سالہ معصوم فاطمہ کو درندگی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے کے دوران اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک۔ بچوں کے ساتھ زیادتی کے مرتکب ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی تفصیلات کے مطابق مورخہ 28.02.2021 کو تھانہ حضرو کو اطلاع موصول ہوئی کی 08 سالہ بچی جس کا نام فاطمہ بی بی ولد بہرام خان ہے کو ملزم دوست محمد ولد عبدالرحمان نے زیادتی کا نشانہ بنا کر گلا دبا کر قتل کر دیا اور وہاں سے فرار ہو گیا ہے۔اٹک پولیس نے فوری طور پر مقدمہ نمبر 75/21 مورخہ 28.02.2021 بجرم 302/376 ت پ درج کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے اس اندوہناک اور دل خراش واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر خصوصی ٹیمز تشکیل دیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی سمیت تمام مہیا وسائل کی مدد لیتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے اسی سلسلے میں اٹک پولیس کی خصوصی ٹیم نے غازی انٹرچینج کے پاس ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر ریڈ کیا۔ ملزم نے اپنے ساتھی سمیت پولیس پر فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ کے دوران ملزم دوست محمد ولد عبد الرحمان اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جسکی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی نے اس کامیاب ریڈ پر پوری ٹیم کو شاباش دی اور عوام الناس کے نام اپنے پیغام میں کہاہے کہ اٹک پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کمر بستہ ہے اور بچوں سے زیادتی جیسے گھناؤنے جرائم میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ترجمان اٹک پولیس  

 

Tuesday, March 2, 2021