اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،07ملزمان گرفتار

اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،07ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر اٹک کی ٹیم نے جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر قمار بازی میں مصروف 05اشخاص  ناصر ،غلام محمد ،عامر ،شوکت،علی اکثر  کو گرفتار کر کے پڑ داؤ پر لگی ہو ئی رقم مبلغ 4500روپے ،04عدد موبائل فون مالیتی9000روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ بسال پولیس ٹیم نے ملزم محمد رئیس ساکن بھٹیوٹ سے اسلحہ ناجائز 12بور کلاشنکوف معہ کارتوس برآمد کر کے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا۔ تھانہ رنگو کی ٹیم نے ملزم گل رحمان ساکن تحصیل حضروسے 500گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ترجمان اٹک پولیس

 

   

Tuesday, March 2, 2021