اٹک پولیس کی ماہ فروری 2021کی کارکردگی رپورٹ ،

اٹک پولیس کی ماہ فروری 2021کی کارکردگی رپورٹ ، ڈی پی او اٹک سیدخالد ہمدانی کی کمانڈ میں اٹک پولیس کی ماہ فروری 2021میں کارکردگی نمایاں رہی،22مجرمان اشتہاری گرفتار ،58کلو سے زائد چرس ،78لیٹر شراب،02کلو افیون  ،5خطرناک گینگز گرفتار ،44مختلف  اقسام کا اسلحہ ناجائز برآمد اورتقریباً67 لاکھ  روپے کی ریکوری  ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی کمانڈمیں اٹک پولیس نے ماہ فروری 2021میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22 مجرمان اشتہاری گرفتار کیے،منشیات کے کل57مقدمات درج ہوئے جن میں 58کلو سے زائد چرس ،2 کلو افیون اور 78 لیٹر شراب برآمد کی گئی،اسلحہ ناجائزکے کل 44مقدمات درج کیے گئے جن میں 39پسٹل ،01کلاشنکوف ،03 رائفل ،01شارٹ گن  اور354گولیاں برآمد کی گئیں،قمار بازی کے کل 06مقدمات درج ہوئے 7لاکھ 79ہزار روپے  کی رقم برآمد ہوئی، اٹک پولیس نے ماہ فروری میں5گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے 18 ملزمان کو گرفتار کر کے 08موٹر سائیکل ،02گاڑیاں کل مالیتی رقم  58لاکھ 81 ہزار روپے  کی ریکوری کر کے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز 08پسٹل معہ 32 روند برآمدکیے گئے،اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سر زمین اٹک کو اٹک کی عوام کے لیےانتہائی پر امن بنا کر ہی دم لیں گے۔ ترجمان اٹک پولیس