پولیس اہلکا ران نیو ائر پورٹ تھانہ نے ہمراہ سیکورٹی ایڈوائزر ی کمیٹی اہم تنصیبات کا معائنہ کیا اور درج زیل سیکیورٹی کے نا قص انتظا مات پائے گئے۔
- عدم موجودگی سی سی ٹی وی کیمرہ
- بغیر ہتھیا ر گارڈ
- عد م تصدیق سیکیورٹی گارڈ
- عدم موجودگی میٹل ڈیٹیکٹر۔
- عدم موجودگی واک تھر و گیٹ
- .واچ ٹاور پر عدم موجودگی گارڈ
- عدم موجودگی بیرئیر (رکاوٹیں)
درج بالا سیکیورٹی کے نقائص کی بنا پر زیر دفعہ پنجا ب سیکیورٹی آرڈینینس بر خلا ف مینجر پلا نٹ عنصر ولد محمد حسین اور ما لک پلانٹ بشارت کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا علا وہ ازیں ڈی پی اواٹک جناب زاہد نواز مروت نے جملہ ایس ایچ او صا حبا ن کو ہدایات کی کہ وہ اپنے اپنے حلقہ جات میں غیر محفوظ مقامات کی سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیں اور قانون کے مطابق کا روائی کریں۔