ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر پر اٹک پولیس کی چورگینگز کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ،

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی  ہدایات پر پر اٹک پولیس کی چورگینگز کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ، ملزمان کے قبضہ سے 01لاکھ 60ہزار روپے کیش ،75ہزار روپے مالیت کے  بانڈز ،گولڈ بالیاں مالیتی 60ہزار روپے پرفیومز مالیتی 25ہزار روپے ،03عدد موبائل مالیت 44 ہزار روپے اور تقریباً 29ہزار روپے کا دیگر سامان  برآمد کر لیا گیا ، اٹک پولیس کسی بھی واردات کو ٹریس کرنے اور ملزمان کو پکڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی تفصیلات کے مطابق محمد نواز ولد میاں خان سکنہ پنڈسلطانی تحصیل جنڈ نے درخواست دی کہ مورخہ 01/02دسمبر 2020کی درمیانی شب گھر سے کچھ اشخاص نقد رقم ،کراس چیک اور موبائل فون وغیرہ  لاکھوں مالیت کا  سامان چوری کر کے گھر سے بھاگ گئے ہیں جو اس درخواست تھانہ بسال پولیس نے مقدمہ درج کر کے  ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے فوری طور پر ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ڈی ایس پی پنڈیگھیب  ملک تفسیر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بسال ارشد خٹک   ،انچارج چوکی پنڈ سلطانی اے ایس آئی حافظ شبیر سمیت دیگر افسران پر مشتمل ا یک ٹیم تشکیل دی جس  نے  شبانہ روز محنت سے چوری کی واردات میں ملوث  تمام ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل کو استعمال میں لاتے ہوئے تینوں ملزمان کو قلیل وقت میں  گرفتار کر لیا ،ملزمان مرتضٰی ولد غلام قادر، منیب ولد عزیز الرحمٰن سکنائے پنڈ سلطانی اور شمائل خان ولد نیاز خان سکنہ ڈھوکری فتح جنگ کے قبضہ سے 01لاکھ 60ہزار روپے کیش ،75ہزار  روپے مالیت کے بانڈز ،گولڈ بالیاں مالیتی 60ہزار روپے پرفیومز مالیتی 25ہزار روپے ،03عدد موبائل 44ہزار روپے اور تقریباً 29ہزار روپے کا دیگر سامان  برآمد کر لیا گیا ، دوران تفتیش پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز پسٹل 30بوراور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا،اس کامیاب کاروائی پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے تھانہ بسال پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ اٹک پولیس ایسے متحرک چور گینگز کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے  اور ضلع اٹک کو پر امن بنا کر ہی دم  لیں گے ،عوام الناس کے نام اپنے پیغام میں ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس پر اپنا اعتمادرکھیں جرائم کے خاتمے تک ہم  چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ ترجمان اٹک پولیس

 

 

Saturday, March 6, 2021