ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ میٹنگ

ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز اور  تفتیشی افسران کے ساتھ  میٹنگ ، چور اور ڈکیت گینگز ،اشتہاری مجرمان اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیوں کی ہدایات، تفصیلات کے  مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے  ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ ڈی پی او آفس میں میٹنگ  کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے چور اور ڈکیت گینگز ،اشتہاری مجرمان اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیوں کی ہدایات دیں ،انہوں نے کار اورموٹر سائیکل چور گینگز کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دیا اور کہا کہ ان عناصر کے خلاف اپنی کاروائیوں کو بہتر کریں تا کہ عوام عدم تحفظ کا شکار نہ ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جو پولیس آفیسر عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو گا اس کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ  نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  تمام ایس ایچ اوز اپنے علاقہ جات میں مؤثر گشت کو یقینی بنائیں اور چوری کی وارداتوں میں ملوث سرگرم گینگز کے خلاف آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے،عوام کی جان و مال کاتحفظ اٹک پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Saturday, March 6, 2021