اٹک پولیس ، پکار 15 ایمرجنسی کی ماہ فروری 2021کے دوران کارکردگی ،

اٹک پولیس ، پکار 15 ایمرجنسی کی ماہ فروری 2021کے دوران کارکردگی ،
پولیس ریسپانس اوسط ٹائم 10منٹ رہا۔
تفصیلات کے مطابق ماہ فروری 2021کے دوران پولیس ہیلپ لائن15پر27022کالز موصول ہوئیں۔جن میں سے 19777 کالز جھوٹی پائی گئیں۔911کالز پر ضلع بھر میں کیسز درج ہوئے۔ 76 ٹریفک کے کیسز میں شہریوں کو مدد فراہم کی گئی۔پولیس ریسپانس اوسط ٹائم10منٹ رہا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے عوام کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پکار 15 کا مقصد پولیس کا ایمرجنسی صورت حال میں بروقت کاروائی کر کے عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ کرنا ہےاس لیے اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئےجھوٹی کالز کرنے سے اجتناب کریں ورنہ آپ کسی شہری کی جان خطرے میں ڈالنے کا سبب بن سکتے ہیں اور اس جرم میں جیل کی سلاخیں آپ کا مقدر ہو سکتی ہیں۔
ترجمان اٹک پولیس۔
Monday, March 8, 2021
image: