تھانہ اٹک خورد پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ،02گرفتار

تھانہ اٹک خورد پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ،02گرفتار پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 400عدد پتنگیں اور13عدد ڈوریں برآمد،شراب فروش سے 05بوتل شراب برآمد کر لی، تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے تحت سب انسپکٹر املاک احمد معہ ٹیم نے پتنگ فروش انعام الدین ولد جمال الدین سکنہ محلہ گھوڑا مارتحصیل وضلع اٹک سے 400عدد پتنگیں اور 13عدد ڈوریں برآمد کر کے ملزم کےخلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کر لیا، شراب فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اے ایس آئی واجد علی خان ہمراہ ٹیم کے شراب فروش شاکر علی ولد شکر الہٰی سکنہ جتیال سے 05عدد بوتل شراب برآمد کر کےملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ترجمان اٹک پولیس