اٹک پولیس کو اپنی زندگی کے 35 سال دے کر آج سب انسپکٹر عبدالرشید اعوان ریٹائر ہوگئے۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر تھانہ صدر حسن ابدال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ڈی پی او حسن ابدال ڈی ایس پی راجہ فیاض الحق، ایس ایچ او تھانہ سٹی حسن ابدال کاشف اور ایس ایچ او صدر حسن ابدال نیازاحمد سمیت معززین اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی حسن ابدال راجہ فیاض الحق کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس سب انسپکٹر عبدالرشید اعوان کی گراں قدر خدمات کو سراہتی ہے اور محکمہ پولیس ہمیشہ انہیں یاد رکھے گا اور اٹک پولیس کے دروازے ہمیشہ ان کے لیے کھلے رہیں گے۔ ترجمان اٹک پولیس

