اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،07ملزمان گرفتار ،

اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،07ملزمان گرفتار ، منشیات فروش سے 50بوتل شراب اور 800گرام چرس برآمداور قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے رقم پڑ مبلغ 37500روپے ،موبائل فونز مالیتی 25000روپے جبکہ کیری وین مالیتی 700000روپے جملہ اشیاء کل مالیتی 762500روپے برآمد ، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر اٹک پولیس ٹیم نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران 06قمار باز اور 01منشیات فروش  گرفتار کر لیا،اے ایس آئی فیاض محمد نے منشیات فروش محمد فیاض ولد لال خان ساکن ماڑی کنجور سے 50بوتل شراب اور 800گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا،جبکہ قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جوئے میں مشغول چند اشخاص فضل خان ،محمد امین ،محمد شریف ،محمد اکرم ،محمد یونس اور محمد اسلام کو گرفتار کر کے پڑ داؤ پر لگی ہو رقم مبلغ 37500روپے اور موبائل فون مالیتی مبلغ 25000 روپے جبکہ کیر وین مالیتی 7لاکھ روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ترجمان اٹک پولیس

 

   

Wednesday, March 10, 2021