تھانہ اٹک خورد پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون،03ملزمان گرفتار

تھانہ اٹک خورد پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے  خلاف کریک ڈاون،03ملزمان گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 3کلو سے زائد چرس برآمد، اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 01عدد پسٹل 30بور معہ 300روند قبضہ میں لیے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد انسپکٹر عابد علی شاہ کی زیر نگرانی تھانہ اٹک خورد پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں مسلسل جاری ہیں ، منشیات فروشوں سے3کلو سے زائد چرس  اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 01عدد پسٹل 30بور معہ 300روند قبضہ میں  لیکر ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا،اے ایس آئی بلال اختر نے منشیات فروش صفی اللہ ولد الماس خان سکنہ اورکزئی ایجنسی سے 2200گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،اے ایس آئی محمد کامران نے اسلحہ ناجائز اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان بابر حسین ولد صابر حسین ساکن ٹیکسلا ضلع راولپنڈی سے  1100گرام چرس برآمد کی اورملزم صفدر علی ولد لعل گل ساکن تحصیل و ضلع نوشہرہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30بورمعہ 300روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔ ترجمان اٹک پولیس 

 

   

Thursday, March 11, 2021