تھانہ انجراء پولیس ٹیم نے دوران سرچ آپریشن اسلحہ ناجائز رکھنے والا ملزم گرفتار کر لیا،

تھانہ انجراء پولیس ٹیم نے دوران سرچ آپریشن اسلحہ ناجائز رکھنے والا ملزم گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز کلاشنکوف برآمد ۔ تفصیلا ت کے مطابق ایس آئی افتحار احمد اور اے ایس آئی کریم نواز خان ہمراہ ٹیم کے گاؤں نکہ افغان علاقہ تھانہ انجراء میں   امن و امان  کو برقرار رکھنے کے سلسلہ میں دوران سرچ آپریشن  ایک مشکوک شخص صداقت خان ولد نذر گل سکنہ نکہ افغان جو موقع سے فرار ہونے کی کوشش میں تھا کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 01کلاشنکوف معہ10 روند برآمد کر کے ملزم کے خلا ف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔ ترجمان اٹک پولیس 

Thursday, March 11, 2021