خون سفید ہو گیا ، اٹک پولیس نے جائیداد ہتھیانے کی خاطر اپنے ہی باپ کو موت کی ابدی نیند سلا دینے والا ناخلف بیٹا گرفتار کر لیا،

خون سفید ہو گیا ، اٹک پولیس نے جائیداد ہتھیانے کی خاطر اپنے ہی باپ کو موت کی ابدی نیند سلا دینے والا ناخلف بیٹا گرفتار کر لیا، اٹک پولیس کسی بھی جرم کو ٹریس کر کے مجرم کو کیفر کردار تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے ،ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی تفصیلات کے مطابق مورخہ 07.03.2021کو ہاشم خان نامی شخص نے درخواست دی کہ میرے بھائی بنارس خان کو اس کے بیٹے ندیم خان نے گھریلو نا چاقی اور جائیداد ہتھیانے کی خاطر اپنے ہی باپ کو قتل کر کے موقع سےفرار ہو گیا ہے۔جو اس درخواست پر تھانہ حضرو پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر لیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے اس اندوہناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل حضرو ضیغم عباس کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ حضر و سید مظہر حسین شاہ کی زیر نگرانی ٹیم تشکیل دیکر ناخلف قاتل بیٹے کی گرفتاری کا ٹاسک دیا ۔موقع سے فرار ہوجانے والے سفاک قاتل کی گرفتاری حضرو پولیس کے لیے یقیناً ایک چیلنج سے کم نہ تھی لیکن اٹک پولیس کی اس پیشہ وارانہ ٹیم نے شب و روز محنت اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر انتہائی قلیل وقت میں ملزم ندیم خان کو دھر لیا۔دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے جائیداد حاصل کرنے کے لیے اپنے باپ کو گلہ گھونٹ کر قتل کیا تھا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے حضرو پولیس ٹیم کی اس کارکردگی کو سراہتے ہو ئے کہا کہ مجرم چاہے کتنا ہی چالاک اور ہوشیار کیوں نہ ہو پولیس کی گرفت سے نہیں بچ سکتا ان کا مزید کہنا تھا کہ اٹک پولیس ایسے تمام خطرناک ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے منطقی انجام تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ایسے عناصر کے لیے ضلع اٹک کی سرزمین تنگ کر دی جائے گی اورامن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کسی رعائیت کے مستحق نہیں ۔ ترجمان اٹک پولیس  

Friday, March 12, 2021