اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،05ملزمان گرفتار

اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،05ملزمان گرفتار
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 1کلو چرس ،پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 150عدد پتنگیں معہ 06عدد ڈوریں برآمد
تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرومیں ایس آئی احمد شیر نے پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے03پتنگ فروش وقار علی،آصف خان اور ارسلان سے 150عددپتنگیں معہ 06عدد ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا،تھانہ رنگو کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان گرفتار کر لیے ،اے ایس آئی ارشد محمود نے ملزم صابر حیات سے 500گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیااور اے ایس آئی امجد علی خان نے ملزم محمد عثمان سے 500گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس
 
   
Saturday, March 13, 2021