ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر اٹک پولیس کا چور او ر ڈکیٹ گینگز کے خلاف آپریشن جاری ،

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی  کی خصوصی ہدایات پر اٹک پولیس کا چور او ر ڈکیٹ گینگز کے خلاف آپریشن جاری ، ضلع اٹک کو امن کا گہوارہ بنانے تک اٹک پولیس چین سے نہیں بیٹھے گی ،ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر اٹک پولیس چور اور ڈکیت گینگز کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اسی سلسلہ میں ایس ڈی پی او حضرو ضیغم عباس کی زیر سربراہی ایس ایچ او تھانہ حضرو  سید مظہر حسین شاہ اور انکی ٹیم نے موٹر سائیکل اور کار چور گینگ کو گرفتار کر کے چوری شدہ کار اور 10عدد موٹر سائیکلزبرآمد کر کے ملزمان کو آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔عباس عرف باسو گینگ کے نام سے اس گینگ  میں مندرجہ ذیل ملزمان  گینگ ممبران شامل ہیں ۔ محمد علی ولد محمد جہانگیر ساکن ویسہ حضرو، رمضان خان ولد محمد اقبال ساکن مونگی والی اٹک، عباس بیگ ولد عبدالخالق بیگ ساکن حضرو ، مدثر خان ولد عزیز الرحمان ساکن ویسہ حضرو ، اسکے علاوہ ایک اور مقدمہ میں تھانہ رنگو کی ٹیم نے  ایس ایچ او تھانہ رنگو کی زیر سربراہی   میں ملزم محمد یاسر ولد شاہ رحمان سکنہ بٹ گرام کو گرفتار کر کے ملزم سے مسروقہ گاڑی برآمد کر لی گئی اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس ضلع اٹک کو امن کا گہوارہ بنانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور ضلع بھر میں تمام چور اور ڈکیت گینگز کے خلاف بھر پور آپریشن کیے جائیں گے۔ ترجمان اٹک پولیس

 

   

  

Wednesday, February 17, 2021