تھانہ فتح جنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن اٹک ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی پریس کانفرنس

تھانہ فتح جنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن اٹک ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی پریس کانفرنس اٹک پولیس نےاپنی ساس اور بیوی کو قتل کر نے والا سفاک ملزم  گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا ۔ایک اور مقدمے میں دکان میں نقب زنی کر کے 90 موبائل فونز چرانے والے نامعلوم چوروں کو گرفتار کر کے چوری شدہ موبائل مالیتی 08 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے ، اٹک پولیس عوام الناس کی جان و مال اور آبرو کی حفاظت کا مقدس فریضہ اسی جذبے اور لگن کے ساتھ ادا کرتی رہے گی  ،ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی تفصیلات کے مطابق مسمی صدیق اکبر ولد فضل الہی ساکن کھدوال تحصیل فتح جنگ نے مورخہ 26.02.2021 کو تھانہ فتح جنگ میں تحریری درخواست دی کہ  اسکی بیٹی مسماۃ طیبہ صدیقہ بعمر 22 سال کی شادی مسمی محمد آصف ولد غلام محی الدین ساکن رحمان کالونی گجرانولہ سے  سوا سال قبل ہوئی۔ اسکی  بیٹی طیبہ صدیقہ نے اپنے خاوند کے ظلم ستم سے تنگ آکر خلع کا دعوی سول کورٹ فتح جنگ کر رکھا تھا جس کا میرے داماد کو رنج تھا ۔مورخہ 26.02.2021 کو وہ اپنی بیوی مسماۃ کوثر پروین بعمر 47 سال اور بیٹی مسماۃ طیبہ صدیقہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ بوقت قریب 2 بجے دن داماد محمد آصف با مسلح پسٹل اپنے چچا زاد محمد اصغر ولد محمد حنیف  ساکن گجر انوالہ کے ساتھ آگیا جس نے مسماۃ طیبہ صدیقہ کو زبر دستی ساتھ چلنے کا کہا جس نے جانے سے انکار کر دیا تو تکرار اور جھگڑے کی آواز سنکر اسکے حقیقی بھائی محمد شفیق ،شیر دل آ گئے وہ چھڑانے کے لیے آگے ہوئے تو محمد اصغر نے محمد آصف کو بلند آواز میں کہا کہ ان دونوں ماں بیٹی کو خلع کا دعوی  دائر کر نے کا مزہ چکھاؤ جس پر محمد آصف نے اپنے ہاتھ میں پکڑے ہوئے پسٹل سے بنیت قتل سیدھے فائر میری بیوی اور بیٹی پر کیے جو انہیں جسم کے مختلف حصوں لگنے سے شدید زخمی ہو کرموقع پر جاں بحق ہو گئیں جو محمد آصف پسٹل لہراتے ہوئے ہمرائی ساتھی محمد اصغر کیساتھ دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے جس پر تھانہ فتح جنگ میں مقدمہ نمبر 89 مورخہ 26.02.2021 بجرم 302/34 ت پ درج رجسٹر ہوا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے اس اندوہناک واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی فتح جنگ  ذوالفقار گیلانی کی زیر سربراہی ایس ایچ او فتح جنگ ، انچارج ایچ آئی یو فتح جنگ اور دیگر افسران پر مشتمل ٹیم  تشکیل دے کر ملزمان کی فوری گرفتاری  کا ٹاسک دیا جس نے انتھک محنت اور لگن کے ساتھ  کام کرتے ہوئے دونوں نامزد ملزمان محمد آصف ولد غلام محی الدین ساکن رحمان کالونی گجرانولہ اورمحمد اصغر ولد محمد حنیف  ساکن گجر انوالہ کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل 30 بور برآمد کر لیا ۔معزز عدالت سے ملزمان  کو ریمانڈ جسمانی لے کر تفتیش مقدمہ جاری ہے ۔ مورخہ 24.02.2021 کو مسمی محمد بشیر ولد حیات محمد ساکن محلہ مسجد اندر کوٹ فتح جنگ نے تھانہ فتح جنگ مین تحریری درخواست دی کہ وہ ایف بی لنکس کے نام سے بلدیہ مارکیٹ مین چوک میں موبائل کا کاروبار کرتا ہے مورخہ 24.02.2021 کو صبح 6:30  بجے اطلاع ملی کہ اسکی دکان کی پچھلی دیوار ٹوٹی ہوئی ہے وہ اطلاع پا کر دکان پر پہنچا تو اسے علم ہوا نامعلوم چور اسکی دکان سے 90 عدد موبائل فونز چوری کر کے لے گئے  جس پر مقدمہ نمبر 87 مورخہ 24.02.2021 بجرم 380/457 ت پ تھانہ فتح جنگ  درج رجسٹر ہوا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی فتح جنگ سید ذوالفقار گیلانی  کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ فتح جنگ ثاقب عباسی ،اور انچارج سٹی چوکی فتح جنگ مدثر  عباس اور ٹیم نے آئی ٹی لیب کی معاونت سے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کی تفصیل ذیل ہے 1. ذین عامر ولد سرفراز خان 2. بشارت خان ولد بنارس 3. محمد رمضان ولد محمد عارف ملزمان سے دوران تفتیش چوری شدہ موبائلز مالیتی تقریبا 08 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے عوام الناس کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  اٹک پولیس عوام کی جان و مال اور آبرو کی حفاظت کی ذمہ دار ہے اور جو شخص بھی جرائم کا ارتکاب کرے گا اسے قانون کی مضبوط گرفت کا سامنا کرنا پڑے گا ۔اٹک پولیس کسی بھی اندھی واردات کو ٹریس کر کے ملزمان کو جکڑنے کی صلا حیت رکھتی ہے ۔ ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Thursday, March 18, 2021