ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر کا دورہ اٹک ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر انکو حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی  عمران احمر کا دورہ اٹک  ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر انکو حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ تمام پولیس افسران عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں ،آر پی ا و راولپنڈی عمران احمر تفصیلات کے مطابق  آر پی او راولپنڈی عمران احمر  نے اٹک کا دورہ کیا ۔اٹک آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ان کو سلامی  دی۔اس موقع پر  ڈی پی او  اٹک سید خالد ہمدانی اور ایس پی انوسٹی گیشن  اٹک ڈاکٹر عمارہ شیرازی بھی انکے ہمراہ تھے۔آر پی او راولپنڈی  نے ضلع بھر سے آئے  ہوئے سائلین کے مسائل سنے اور تفتیشی  افسران اور ایس  ایچ اوز کو موقع  پر احکامات   جاری کیے۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ تمام پولیس افسران عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں ۔ ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Friday, March 19, 2021