ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر کا ڈی پی او آفس اٹک میں کرائم میٹنگ کا انعقاد

ریجنل پولیس آفیسر  راولپنڈی  عمران احمر کا ڈی پی او آفس اٹک میں کرائم میٹنگ کا انعقاد،بعد ازاں تھانہ سٹی اٹک اور  پولیس لائنز اٹک کی انسپکشن بھی کی گئی، تمام پولیس افسران محکمہ کی عزت اور وقار میں اضافے کا باعث بنیں ،پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی افسر کو محکمہ میں برداشت نہیں کیا جائے گا ،آر پی او راولپنڈی عمران احمر تفصیلات کے مطابق  ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر نے ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی ، ایس  پی انوسٹی گیشن اٹک ڈاکٹر عمارہ شیرازی اور ایس  ایس پی لیگل راولپنڈی   راجہ عظمت حیات کے ہمراہ ڈی پی او آفس اٹک میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا  جس میں ضلع اٹک تمام سرکلز کے ایس ڈی پی اوز ،تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور ایچ آئی یو (HIU) انچارجزنے شرکت کی ۔آر پی او راولپنڈی  نےضلع بھر میں درج شدہ  تمام قتل ،ڈکیتی ،اغواء ، چوری ،ریپ اور دیگر مقدمات میں اٹک پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔اٹک پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آر پی او راولپنڈی نے تمام افسران کو اشتہاری مجرمان کے خلاف مہم کو تیز کرنے کے احکامات جاری کیے ۔قتل ،ڈکیتی ،چوری ،ریپ اور دیگر سنگین مقدمات میں کرائم سین یونٹ اور جدید سائنسی طریقے استعمال کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ۔آر پی او راولپنڈی نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری می ملوث گینگز کی گرفتاری اٹک پولیس کے افسران کو سراہتے  ہوئے مزید جذبے اور لگن سے کام کرنے پر زور دیا ۔انکا مزید کہنا تھا کہ پتنگ بازی کے خلاف مستقل بنیادوں پر کاروائی جاری رکھی جائے کیونکہ اس عمل سے بہت ہی انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔پولیس افسران کو اپنی سپاء پر کڑی نظر رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ۔ آر پی او راولپنڈی نے افسران کو واضع کیا کہ اگر کوئی افسر یا جوان کسی بھی غیر قانونی حرکت میں ملوث پایا جائے گا تو اس جوان یا افسر کے ساتھ ساتھ اسکے انچارج کا بھی کڑا احتساب کیا جائے گا ۔محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی بھی افسر کو محکمے  میں ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔بعد ازاں آر پی او راولپنڈی نے پولیس لائنز اٹک کی انسپکشن کی اورتھانہ سٹی اٹک کا وزٹ کیا ۔آر پی او راولپنڈی نے تھانہ کے  فرنٹ ڈیسک ،حوالات اور کوت کا معائنہ کیا ،اور تھانہ کے رجسٹرز چیک کیے۔ ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Friday, March 19, 2021