ملک بھر سے اور انڈیا سے حسن ابدال میلہ بیساکھی کے لئے آئے ہوئے سکھ یاتریوں کو بحفاظت ننکانہ صاحب روانہ کردیا گیا ہے۔ سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ تقریبا۱۵۰۰ سے ذائد پولیس اھلکاروں نے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دئے ہیں۔ ڈی پی اواٹک ذاہد نواذ مروت نے خود سیکیورٹی انتظامات کو سپروائز کیا اور سکھ یاتریوں کو گوردوارہ پنجہ صاحب سے حسن ابدال ریلوے اسٹیشن تک پہنچایا۔ گوردوارہ پنجہ صاحب کی انتظامیہ نےڈی پی او اٹک کا شکریہ ادا کیا ۔ ڈی پی اواٹک نے اس موقع پر کہا کہ ملک بھر کی اقلیتوں اور انکی عبادت گاھوں کی حفاظت کی ذمہ داری پولیس کی ہے اور اٹک پولیس اپنی زمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائے گی۔ تمام اقلیتوں خصوصاسکھ برادری کو ان کی مذہبی دسومات کی ادائیگی کے لئے پر امن ماحول مہیا کیا جائے گا۔
![]() |
![]() |
![]() |
![]() |
![]() |
![]() |
![]() |
![]() |







