اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ،04ملزمان گرفتار

اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ،04ملزمان گرفتار منشیات فروشوں سے 600گرام چرس اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02عد د پسٹل 30بور معہ متعدد روند برآمد، تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگو کی ٹیم نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کے دوران 02ملزمان سے چرس اور اسلحہ ناجائز برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے،ملزم ذاکر شاہ ولد عبداللہ شاہ ساکن ضلع صوابی سے 600گرام چرس برآمد کی اور ملزم عبدالامین ولد عبدالخالق سےاسلحہ ناجائز 30بور پسٹل برآمد کر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرکے پابند سلاسل کر دیا ۔ تھانہ نیو ائیر پورٹ کی ٹیم نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کےدوران 02ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے،ملزم  رضوان فاروق ولد نیک عالم ساکن تحصیل کھاریاں  سے 12روند رائفل 7mmکے اور 11ضرب روند پسٹل 9mmکے برآمد کیے  اور ملزم عبدالرمین ولد رحیم داد  ساکن  ضلع صوابی سے 01عدد پسٹل 30بور  معہ 10ضرب روند اور 02عدد میگزین برآمد کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا ترجمان اٹک پولیس

 

    

Wednesday, March 24, 2021