تھانہ اٹک خورد پولیس کی شراب فروشوں کے خلاف کاروائی ،02ملزمان گرفتار

تھانہ اٹک خورد پولیس کی شراب فروشوں کے خلاف کاروائی ،02ملزمان گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 20لیٹر شراب برآمد ،مقدمات درج تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد انسپکٹر عابد علی شاہ کی زیر سربراہی تھانہ اٹک خورد پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری ہیں ۔ اے ایس آئی صداقت نواز نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم اکرام اللہ ولد حکیم ساکن محلہ ملا خیل بام خیل تحصیل وضلع صوابی سے 10لیٹر شراب برآمد کی اور اے ایس آئی سجاد احمد نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے شراب فروش محمد ابرار ولد محمد ارشاد ساکن محلہ دندی حاجی شاہ تحصیل و ضلع اٹک سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے، ترجمان اٹک پولیس

 

 

Wednesday, March 24, 2021