ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی تمام سرکلزکے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، اور تفتیشی افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ۔کرائم میٹنگ

ڈسٹرکٹ  پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی تمام سرکلزکے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، اور تفتیشی افسران  کے ساتھ  کرائم میٹنگ۔کرائم میٹنگ میں تھانہ جات کے کرائم بالخصوص سنگین مقدمات قتل،ڈکیتی اوراس کے علاوہ چوری،راہزنی وغیر ہ کو میرٹ پریکسو کرنے، ملزمان کی گرفتاری اور مجرمان اشتہاریوں کے ریکارڈ کا الگ الگ جائزہ لیا گیا،  اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن اٹک ڈاکٹر عمارہ شیرازی بھی ان کے ہمراہ  موجود تھیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں ڈی پی او آفس اٹک میں کرائم  میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام سرکلز  کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوزاور تفتیشی افسران  نے شرکت کی جس میں ڈی پی او اٹک نے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سمیت تمام فیلڈ افسران اور انچارجز کی کار کردگی کا تفصیلی جائزہ لیااور جرائم کی شرح، پولیس کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین مقدمات بالخصوص قتل کے زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے،قتل کے بقیہ ملزمان کو گرفتار کرنے اور کییٹگری اے کے مجرمان اشتہاری کی گرفتاری پرخصوصی زور  دیا ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام ایس ایچ اوز اپنے علاقہ جات میں مؤثر گشت کو یقینی بنائیں اور چوری کی وارداتوں میں ملوث سرگرم گینگز کے خلاف آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے ۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس دن رات ضلع کو کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رکھنے کے لیے کوشاں ہے ،عوام کی جان و مال کاتحفظ اٹک پولیس کی اولین ترجیح ہے ترجمان اٹک پولیس

 

   

Wednesday, March 24, 2021