اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری،05ملزمان گرفتار

اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری،05ملزمان گرفتار
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02کلو سے زائد چرس ،اسلحہ ناجائز رکھنے والوں سے 01عدد رائفل 12بور برآمد کی اور پتنگ فروشوں سے 30عدد پتنگیں معہ ڈوریں قبضہ میں لی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اٹک کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئےملزم نعمت اللہ ولد شکر اللہ سکنہ عوان شریف سے 1200گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر اٹک کی ٹیم نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم محمد ابراہیم ولد دوست محمد ساکن بوٹاسے رائفل 12بور معہ کارتوس برآمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا
تھانہ حضرو کی ٹیم نے پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران پتنگ فروش محمد کامران ولد محمد صفدر ساکن لکوڑی کے قبضہ سے 30عدد پتنگیں معہ متعدد ڈوریں برآمد کر کے ملز م کےخلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ اٹک خورد کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کےدوران 02ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1020گرام چرس برآمد کر لی،ملزم محمد اشتیاق ولد حیات محمد ساکن کامرہ سے 400گرام چرس برآمد کی اور ملزم بلال ولد غلام یوسف ساکن شمس آباد تحصیل حضرو سے 620گرام چر س برآمد کر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس
 
   
   
Thursday, March 25, 2021