ڈی پی او اٹک سید خالدہمدانی کی ہدایات پر ضلع اٹک میں پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی،مختلف مقدمات میں 06ملزمان گرفتار،1600سے زائد پتنگیں معہ متعدد ڈوریں برآمد

ڈی پی او اٹک سید خالدہمدانی کی ہدایات پر ضلع اٹک میں پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں  کے خلاف کاروائیوں میں تیزی،مختلف مقدمات میں 06ملزمان گرفتار،1600سے زائد پتنگیں معہ متعدد ڈوریں  برآمد، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے  جس کے نتیجہ میں ایس ایچ او تھانہ  اٹک خورد انسپکٹر عابد علی شاہ کی زیر نگرانی ایس آئی ولی محمد اور انکی ٹیم نے سرچ پارک اٹک خورد میں دوران چیکنگ پتنگ فروش علی ولد رحمٰن الدین سکنہ کھوڑا مار تحصیل و ضلع اٹک سے 1030عدد پتنگیں اور 70عدد ڈوریں برآمد کیں اور ملزم کے خلاف تھانہ اٹک خورد میں کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا جبکہ تھانہ حضرو پولیس نے  ایس ایچ او تھانہ حضرو سید مظہر حسین شاہ کی زیر نگرانی  انکی ٹیم نے پتنگ فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے مختلف کاروائیوں کےدوران 05ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے،پتنگ فروش  عالمگیر خان ولد محمد ادریس سکنہ پیر داداور پتنگ فروش محمد عثمان ولد محمد صادق سکنہ پیر دادسے دوران چیکنگ 600پتنگیں اور06عدد ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا جبکہ ایس آئی ذوالفقار علی نے پتنگ بازوں  کے خلاف کاروائی کے دوران تین پتنگ باز  جن میں  محمد نواز ولد محمد سکندرساکن مراڑیہ،محمد کاشف ولد حافظ محمد زبیر اور سعید احمد ولد محمد صفدر  شامل ہیں سے دوران چیکنگ 37عدد پتنگیں اور 02عد د ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف تھانہ حضرو میں مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔ ترجمان اٹک پولیس

 

   

 
Friday, March 26, 2021