ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر ضلع اٹک میں اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں تیزی ،ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری اسلحہ سمیت گرفتار،

ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر  ضلع اٹک میں اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں تیزی ،ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری اسلحہ سمیت گرفتار، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سیدخالد ہمدانی کے حکم پر اشتہاری  مجرمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ۔اشتہاری مجرموں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے نتیجہ  میں ڈی ایس پی سرکل فتح جنگ سید ذوالفقار علی گیلانی  کی سربراہی میں  ایس ایچ او تھانہ باہتر ایس آئی صفدر خان  معہ ایس آئی سمیع اللہ خان  اور  دیگر ٹیم نے اپنے فرائض منصبی بڑی مستعدی  اور انتہائی احتیاط کے ساتھ ادا کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمات  میں مطلوب اشتہاری مجرم تیمور بٹ ولد محمد خورشید سکنہ کرموال تحصیل ٹیکسلا ضلع راولپنڈی کو اسلحہ ناجائز پسٹل 30بور سمیت گرفتار کر لیا۔مجرم اشتہاری ڈکیتی کے  ذیل مقدمات میں مطلوب تھا۔ مقدمہ نمبر 112مورخہ 08.11.2016بجرم 395/412ت پ تھانہ باہتر مقدمہ نمبر 37مورخہ 03.04.2017بجرم 395/412 ت پ تھانہ باہتر ترجمان اٹک پولیس

 

 

Friday, March 26, 2021