اٹک پولیس نے ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے لوٹا ہوا مال برآمد کر لیا۔
چور اور ڈکیت گینگز کے خلاف آپریشن جاری ہیں ،عوام کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائیں گے ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی
اٹک پولیس تفتیش میں بہتری لاتے ہوئے ملزمان کو عدالت سےسزائیں دلوا کر جرائم کم کرنے کی سٹریٹجی پر عمل پیرا ہے ۔ایس پی انوسٹی گیشن اٹک ڈاکٹر عمارہ شیرازی
تفصیلات کے مطابق سائل محمد محسن شاہ نے تھانہ جنڈ میں تحریری درخواست دی کہ اسکی موبائل شاپ خمینی چوک میں مورخہ 27.02.2021رات 8بجے وہ اپنے شاگرد محمد شفیق ولد محمد ابراہیم سکنہ غوثیہ ،جنڈ کے ساتھ چھٹی کر کے موٹر سائیکل پر اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا ،دن کی کیش رقم تقریباًایک لاکھ بیس ہزار روپے اور دکان کے موبائل لوڈ کیلیے استعمال کر دہ 3موبائل از قسم سادہ نوکیا جن میں سم نمبر ی0345-0591362،0308-5574359،0314-5387614،0336-5994201استعمال ہو رہے تھے اسکے پاس موجود تھے ۔جب وہ مسجد نور کے پاس گلی میں پہنچے تو 02کس نامعلوم اشخاص جن کو وہ سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہے ،70موٹر سائیکل گلی میں روک کر کھڑے تھے جن کے پاس وہ پہنچے تو انہوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور اسکے پاس بیگ جس میں کیش رقم اور 3عدد موبائل لوڈ والے ،دکان کی چابیاں موجود تھیں انہوں نے بیگ اس سے چھین کر 70CD موٹر سائیکل بدوں نمبر پر جانب ہائی سکول نمبر2 بھاگے اور فائر کر کے فرار ہو گے اس نے ان کا پیچھا کیا لیکن ان کو پکڑ نہ سکےکے۔ اس درخواست پر تھانہ جنڈ میںمقدمہ نمبر 43 مورخہ 27.02.2021 بجرم/411 392 ت پ درج رجسٹر ہوا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے ڈکیتی کی اس واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن اٹک ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی زیر سربراہی ڈی ایس پی جنڈ محمد اسلم ڈوگر ،ایس ایچ او جنڈ مظہر اسلام ،انچارج آئی ٹی لیب جہانزیب خان ، اے ایس آئی اعزاز علی اور دیگر افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے پروفیشنل انداز میں کام کرتے ہوئے ملزمان کوٹریس کر کے گرفتار کر لیا اور ہر دو ملزمان کو پیش عدالت کر کے بند جوڈیشل ڈسٹرکٹ جیل اٹک برائے شناخت پریڈ کرایا گیا۔ جن کی تفصیل ذیل ہے
1.ملزم بشیر احمد خان ولد شادی خان سکنہ رکھوان تحصیل جنڈ
2.ملزم سلطان احمد ولد گل حسین سکنہ لنگر تحصیل جنڈ
ملزمان سے دوران تفتیش واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور لوٹا ہوا تمام سامان ریکور کیا جاچکا ہے ۔
اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن اٹک ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا کے اٹک پولیس تفتیش میں بہتری لاتے ہوئے ملزمان کو عدالت سےسزائیں دلوا کر جرائم کم کرنے کی سٹریٹجی پر عمل پیرا ہے ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سیدخالد ہمدانی نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ چور اور ڈکیت گینگز کے خلاف آپریشن جاری ہیں ،عوام کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائیں گے۔
مقدمہ نمبر 46مورخہ 03.03.2021بجرم 394/337AI/411ت پ تھانہ جنڈ
بنام :بشیر احمد ولد شادی خان سکنہ رکھوان تحصیل جنڈ
محمد ناصر ولد صالحین سوکنہ چھب
سلطان محمد ولد گل حسین سکنہ نور آباد جنڈ
محمد عتیق ولد محمد رفیق سکنہ لنگر تحصیل جنڈ
مورخہ 03.03.2021کو مدعیہ مقدمہ عذرا بی بی نے تھانہ جنڈ میں درخواست دی کہ اسکے گھر میں گھس کر دو مسلح اشخاص نے اسلحہ کے زور پر اسکے کانوں کی بالہیاں اور کوکا زبر دستی اتار لیا اور اسے پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کر دیا جبکہ دوکس اشخاص نا معلوم گھر کے باہر نگرانی پر مسلح پسٹل تھے ۔مزیر پڑتال سامان کرتے ہوئے پرس اور ٹیبل اور الماری کےدرازوں میں سے 125000/-روپے نقدی لاکٹ و چین دو انگوٹھیاں طلائی زیورات بھی لے گئے ۔ اس درخواست پر تھانہ جنڈ میں مقدمہ نمبر مقدمہ نمبر 46مورخہ 03.03.2021بجرم 394/337AI/411ت پ درج رجسٹر ہوا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن اٹک ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی زیر سربراہی ایس ڈی پی او جنڈ اسلم ڈوگر ،ایس ایچ او تھانہ جنڈ مظہر اسلام ،اعزاز علی اے ایس آئی اور دیگر افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس نے جیو فینسنگ اور دیگر طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ کی 100فیصد برآمدگی کر لی گئی ہے۔
ترجمان اٹک پولیس
