تھانہ جنڈ میں ایس پی انوسٹی گیشن اٹک ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی اہم پریس کانفرنس

تھانہ جنڈ میں ایس پی انوسٹی گیشن اٹک ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی اہم پریس کانفرنس
*
اٹک پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزمان کو آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
تمام مقدمات کو انتہائی پروفیشنل طریقے سے ڈیل کیا جا رہا ہے ۔ملزمان چاہے کتنے ہی چالاک کیوں نہ ہو ں قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے ،ڈی پی او اٹک سیدخالد ہمدانی
تفصیلات کے مطابق مورخہ 7.3.21 کو دائم عبادت مدعی مقدمہ نے تھانہ جنڈ میں درخواست دی کہ وہ بریڈ فیکٹری راولپنڈی میں ملازم ہے اسکا والد عبادت علی ولد احمد خان سابقہ آرمی سے ریٹائرڈ ہے اسکے والد نے دو شادیاں کی ہوئی ہیں وہ پہلی شادی سے ہے اسکی والدہ کو اسکے والد نے طلاق دی ہوئی ہے اور دوسری شادی کی ہوئی ہے جو اسکے والد نے پڑیوٹ پہاڑوں میں مال مویشیوں کا ڈیرا بنایا ہوا ہے اور بمعہ فیملی پڑیوٹ پہاڑوں رہائش پذیر ہے وہ بھی ادھر ہی والد کے ساتھ رہائش پذیر ہے آج وہ راولپنڈی سے آیا ہوا تھا اور والد کے ساتھ گھر میں موجود تھا کہ اسکے ڈیرا سے تھوڑا فاصلہ پر سبحان والا ڈیم بنا ہوا ہے جہاں سے اسکا والد اپنے مال مویشی واپس گھر لانے کے لیے ڈیم پر گیا تو بوقت 7:30 بجے شام ڈیم سے دو فائر کی آواز آئی تووہ فوری ڈیم پر گیا تو دیکھا کہ اسکا والد زمین پر گر ا ہوا تھا جسکی چھاتی اور گردن کی بائیں جانب اسلحہ آتشیں پسٹل کے فائر لگے ہوئے تھے اور خون بہہ رہا تھا اور جاں بحق ہوچکے تھے فائروں کی آواز سنکر پڑوسی محمد حیات ولد محمد شفیع ساکن ناڑہ اور اسکی سوتیلی والدہ نورین بھی موقع پر آگئےاسکے والد کو کسی نامعلوم شخص / اشخاص نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اسلحہ آتشیں سے ناحق قتل کرکے سخت زیادتی کی ہے اس درخواست پر فوری طور پر مقدمہ نمبر 47 مورخہ 8.3.21 بجرم 302 ت پ تھانہ جنڈدرج رجسٹر ہوا
اس اندوہناک قتل پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے خصوصی نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن اٹک ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی زیر سربراہی ڈی ایس پی جنڈ اسلم ڈوگر ،ایس ایچ او تھانہ جنڈ مظہر اسلام ،انچارج HIU احمد نواز ایس آئی ،انچارج چوکی ناڑہ ایس آئی محمد نواز اور دیگر افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے انتہائی پروفیشنل طریقے سے دو ملزمان جو اس وقت عدالت سے بریمانڈ جسمانی حراست پولیس میں ہیں کو گرفتار کر لیا جن کی تفصیل ذیل ہے
1.عمیر افضل ولد محبت خان سکنہ ڈھوک جھنگی داخلی کوٹ چھجی تحصیل جنڈ
2.سیا ل بہادر ولد لعل بہادر سکنہ سٹرہ توہانظام پور تحصیل جہانگیرہ ضلع نوشہرہ
دوران انٹروگیشن ملزم سیال بہادر کے انکشاف پر دوران وقوعہ استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز پسٹل 30بور بھی برآمد کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سیدخالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ تمام مقدمات کو انتہائی پروفیشنل طریقے سے ڈیل کیا جا رہا ہے ۔ملزمان چاہے کتنے ہی چالاک کیوں نہ ہو ں قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے ،
ترجمان اٹک پولیس
   
 
Saturday, March 27, 2021