تھانہ بسال پولیس نے خیر جنرل سٹور پر ڈکیتی کرنے والے ملزمان سے لوٹی گئی نقد رقم 40 ہزار روپے،اے ٹی ایم کارڈ، سروس کارڈ اور ہیلتھ کارڈ اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور سمیت برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 19.02.2021کو خیر جنرل سٹور پنڈ سلطانی سے چند با مسلح اشخاص نے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی واردات کی جن کو گرفتار کیا گیا جو دوران شناخت پریڈ درست شناخت ہوئے ۔انچارج چوکی پنڈ سلطانی شبیر احمد اے ایس آئی اور انکی ٹیم نے دوران تفتیش ملزمان خیر جنرل سٹور پر ڈکیتی کر نے والے ملزمان سے نقد رقم 40 ہزار روپے،اے ٹی ایم کارڈ، سروس کارڈ، ہیلتھ کارڈ اور دوران واردات استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز پسٹل 30بور برآمد کر کے ملزمان کو جیل بھیجوا دیا ۔ملزمان کی تفصیل ذیل ہے 1.بشیر احمد خان ولد شادی خان سکنہ رکھوان جنڈ 2.سلطان احمد ولد گل خان سکنہ لنگر جنڈ 3.محمد ناصر خان ولد صالحین سکنہ چھب جنڈ 4.محمد عتیق ولد محمد رفیق سکنہ لنگر جنڈ اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ضلع اٹک میں خوف اور دہشت پھیلانے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سزا دلوا کر ضلع بھر کو امن کا گہوارہ بنائیں گے اور کسی بھی شر پسند عناصر کو ضلع کا امن و امان خراب نہیں کرنے دیں گے۔ ترجمان اٹک پولیس