اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ،02ملزمان گرفتار

 اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ،02ملزمان گرفتار پتنگ فروش سے 250عدد پتنگیں معہ 10عدد ڈوریں  اور منشیات فروش سے 03کلو چرس برآمد ، تفصیلات کے مطابق ضلع بھر  میں پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں  کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے سلسلہ میں ایس آئی ولی محمد اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ سرچ پارک اٹک خورد  سےپتنگ فروش احتشام الحق ولد نواب خان سکنہ تحصیل حضروسے 250عدد پتنگیں معہ 10عدد ڈوریں برآمد کر کے ملزم کے خلاف تھانہ اٹک خورد میں کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔ تھانہ صدر حسن ابدال پولیس ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران ملزم عدیل خان ولد مسعود  احمد ساکن شاہیاں تحصیل حسن ابدال سے 03کلو چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ترجمان اٹک پولیس