اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ،03ملزمان گرفتار

اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ،03ملزمان گرفتار
01کلو سے زائد چرس اور 02عدد پسٹل 30بور معہ متعدد روند برآمد۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ بسال پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عادل شہزاد ولد محمد افسر سکنہ تھٹہ تحصیل جنڈ سے 1220گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ نیوا ئیر پورٹ پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم تیمور شہزاد ولد محمد اختر ساکن راولپنڈی سے پسٹل 30بور معہ 2عدد روند اور ملزم احسن آمین ولد محمد آمین سے پسٹل 30بور معہ 3عدد روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس