تھانہ بسال پولیس نے چوری کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار کر لیا۔

تھانہ بسال پولیس نے چوری کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار کر لیا۔
چوری کی گئیں لکڑیاں کل مالیتی 50 ہزار روپے برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سیدخالد ہمدانی کی ہدایات پر ضلع بھر میں اشتہاری مجرمان کے خلاف چلائی جانے والی مہم میں تیزی ،اس سلسلہ میں انچارج چوکی پنڈ سلطانی اے ایس آئی شبیر احمد اور انکی ٹیم نے چوری کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری شاہ جہان ولد احمد خان سکنہ ڈھوک نکہ پنڈ سلطانی کو گرفتار کر لیا۔مجرم اشتہاری شاہ جہان سے چوری شدہ لکڑیاں کل مالیتی 50 ہزار روپے برآمد کر لی گئیں۔
مجرم اشتہاری مقدمہ نمبر 229بجرم 379 ت پ تھانہ بسال میں مطلوب تھا ۔
ترجمان اٹک پولیس