اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ،03ملزمان گرفتار

اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ،03ملزمان گرفتار
08کلو سے زائد چرس ،2340 گرام افیون اور 01عدد پسٹل 30بور معہ متعدد روند برآمد۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ نیو ائیر پورٹ کے ایس آئی بشیر احمد نے دوران گشت ایک کار نمبر JE493 کو روکا جسکو عمیر علی ولد گل جان سکنہ ننگر بار افغانستان حال سر بند تحصیل و ضلع پشاور چلا رہا تھا دوران چیکنگ کار کی خفیہ خانوں سے 2340 گرام افیون اور 2425 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔تھانہ اٹک خورد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی سید حبدار حسین شاہ نے دوران چیکنگ پولیس سرچ اٹک خورد پر ملزم مہتاب ضیاء ولد دربار علی سکنہ پشاور سے 4500گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ رنگو پولیس کے اے ایس آئی محمد الیاس نے ملزم محمد بابر ولد محمد الیاس سکنہ رنگو سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ 05 ضرب روند برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔
ترجمان اٹک پولیس