تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی،01ملزم گرفتار

تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی،01ملزم گرفتار
پتنگ فروش کے قبضہ سے150عدد پتنگیں اور 10عدد ڈوریں برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے سلسلہ میں ا ے ایس آئی محمد اسماعیل معہ ٹیم نےدوران چیکنگ پتنگ فروش منیر احمدولد شمشاد علی ساکن منو نگرتحصیل حسن ابدال سے150عدد پتنگیں اور10عددڈوریں برآمدکر کے ملزم کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس