اٹک پولیس کا ''گرین نمبر پلیٹس "اور "بلیو فلیشر"لگا کر خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرنے والوں کے خلاف ایکشن ۔

اٹک پولیس کا ''گرین نمبر پلیٹس "اور "بلیو فلیشر"لگا  کر خود کو سرکاری ملازم ظاہر  کرنے والوں کے خلاف ایکشن ۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر  راولپنڈی   عمران احمر  کے احکامات کی روشنی  میں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سیدخالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر اٹک پولیس نے گرین نمبر پلیٹس اور بلیو فلیشر  لگا کر خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرنے والوں کے خلاف بھر پور  کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے ۔اس سلسلہ میں  سرکل حسن ابدال پولیس نے ڈی ایس پی راجہ فیاض الحق  کی زیر سربراہی ایس ایچ او  تھانہ سٹی حسن ابدال ، ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال کی زیر نگرانی  سرکل حسن ابدال کی ٹیم نے  گرین نمبر پلیٹس اور بلیو فلیشر لگا   کر خود کو سرکاری نمائندہ ظاہر کر کے دھوکہ دینے والے 03ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اے ایس آئی محمود احمد اور دیگر تھانہ صدر حسن ابدال پولیس ٹیم نے دوران چیکنگ ایک  گاڑی  ٹویوٹا   ہائی لکس  پک اپ   جسکے  سامنے بمپر  پر بلیو اور ریڈ کلر کی  فلیشر لائیٹ  چل رہی  تھی  ،جسکو ڈرائیور مسمی  نورا دین  ولد محمد دین سکنہ تحصیل و ضلع  نوشہرہ  چلا رہا تھا  جس نے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرنے اور سرکاری اداروں کو دھوکہ دینے کے ارادہ سے   فلیشر لگائے ہوئے تھے کو گرفتا ر کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ اے ایس آئی  محمد اسماعیل اور دیگر تھانہ صدر حسن ابدال پولیس ٹیم نے دوران چیکنگ  ایک موٹر سائیکل سوار  عثمان  علی ولد مسعود الہیٰ سکنہ تحصیل و ضلع  ہری پور  جس نے   خود کو سرکاری ملازم  ظاہر کرنے   اور سرکاری اداروں کو دھوکہ دینے کے ارادے سے موٹر سائیکل پر گرین کلر کی سرکاری نمبر پلیٹ لگا ئی ہوئی تھی  کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ اےایس آئی  محمد سجاد حیدر  اور دیگر تھانہ  سٹی  حسن ابدال پولیس ٹیم نے دوران چیکنگ ایک موٹر سائیکل سوار عابد شاہ  ولد عبدالقیوم  سکنہ قدیم کلے  زیم   ضلع چار سدہ   جس نے    خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرنے اور سرکاری اداروں کو دھوکہ دینے  کے ارادے سے موٹر سائیکل  پر گرین کلر کی سرکاری نمبر پلیٹ لگا ئی ہوئی تھی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ترجمان اٹک پولیس

 

   

Saturday, April 3, 2021