تھانہ رنگو پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں میں تیزی ،04ملزمان گرفتار

تھانہ رنگو پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں میں تیزی ،04ملزمان گرفتار منشیات فروشوں سے 3کلو سے زائد چرس برآمد کی اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02عدد پسٹل 30بور  معہ متعدد روند قبضہ میں لیے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ رنگو کی  زیر نگرانی  پولیس ٹیم رنگو نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے اسلحہ ناجائز اور منشیات فروشوں کے خلا ف مختلف کاروائیوں کےدوران 04ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے  3546گرام چرس اور 02عدد پسٹل 30بور معہ  متعدد روند برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ عبدالواعظ ایس آئی معہ ٹیم  نے ملزم  وحید زمان ولد فضل الرحمٰن ساکن ویسہ تحصیل حضرو سے 2200گرام چرس  اور راشد اقبال ایس آئی معہ ٹیم نے  ملزم شیخ ظہور ولد ہمائیوں سکنہ تاجک سے 1346 گرام چرس  برآمد کر کے منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ رنگو میں علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔ محمد الیاس اے ایس آئی   معہ ٹیم نے ملزم شاکر علی ولد محبوب الہٰی سکنہ کالو خورد تحصیل حضروسے پسٹل 30بور معہ 03روند اور امتیاز علی اے ایس آئی معہ ٹیم  نے ملزم محمد جمیل ولد محمد اقبال سکنہ  تاجک تحصیل حضرو سے پسٹل 30بورمعہ 03روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔ ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Monday, April 5, 2021