تھانہ بسا ل پولیس کی علاقہ بھر میں خوف کی علامت بنے ہوئے ڈکیت گروہ کے خلاف اہم کامیابی

تھانہ بسا ل پولیس   کی علاقہ بھر میں خوف کی علامت بنے ہوئے ڈکیت گروہ  کے خلاف اہم کامیابی ،ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے دوران واردات لوٹی ہوئی رقم 01لاکھ 20ہزار روپے ریکور کر لی ، تھانہ بسال کے ایک اور مقدمہ میں ملوث اسی گینگ سے 40000روپے ،05عدد پسٹل 30بور اسلحہ ناجائز اور 03عدد موٹر سائیکل بھی بر آمد کر لیے گئے، تفصیلا ت کے مطابق مسمی احسن افضل ولد امیر افضل  سکنہ مٹھیال نےتھانہ بسال میں درخواست دی کہ وہ pcoکی دوکان پر کام کرتا ہے مورخہ 24مار چ 2021کو چند اشخاص شاپ پر آئے اور نقدی رقم ،آرمی سروس کارڈ ،شناختی کارڈ ،بٹوا وغیرہ لے کر فرار ہو گئے ۔تھانہ بسال پولیس نے اس درخواست پر فوری طور پر مقدمہ نمبر 59/21بجرم 392/411ت پ تھانہ بسال درج کر لیا،ڈی پی او اٹک سیدخالد ہمدانی نے وقوعہ کا نوٹس لیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی پنڈیگھیب ملک تفسیر کی کمانڈ میں  ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ایس ایچ او تھانہ بسال محمد حیات خان کی لیڈ میں اے ایس آئی  محمد رفیق ہمراہ پولیس افسران  نے اس ڈکیت گینگ کی علاقہ بھر سے   دہشت کے خاتمےاورفوری طور پر گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کر دیئے جن کو ان پولیس افسران  نے انتہائی تندہی اور جانفشانی سے  ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔دوران انٹروگیشن ملزمان کے انکشاف پر لوٹی ہوئی رقم  مبلغ 01لاکھ 20ہزار روپے ،01 بٹوا ،شناختی کارڈ ،آرمی سروس کارڈ ،ATMکارڈ برآمد کر لیاگیا ۔ جبکہ  مسمی ثناء اللہ سکنہ پنڈ سلطانی  کی ڈکیتی   کی واردات کی درخواست پر مقدمہ نمبر 78 بجرم 395/337HIIت پ تھانہ بسال  میں فوری طور پر درج کر لیا گیا اور ملزمان کو گرفتار   کر کے ریکوری کر لی گئی ہے ،گرفتار ملزمان سے رقم مبلغ 40000روپے ،اسلحہ ناجائز پسٹل 30بور 05عدداور موٹر سائیکل 03عدد بھی بر آمد کر لیے گئے۔ملزمان کی تفصیل ذیل ہے! فیصل داؤد ولد محمد داؤدساکن پنڈ سلطانی تیمورخان ولد محمد داؤد ساکن پنڈ سلطانی ذیشان عرف شانی ولد احسان اللہ ساکن پشاور عماد اللہ ولد عظیم خان سکنہ بنوڑہ  کے پی کے ایاز محمد سکنہ چوہڑ چوک راولپنڈی اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسراٹک سیدخالد ہمدانی نے کہا کہ پولیس عوام  کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں کوئی کسر اٹھا  نہ رکھے گی۔ ترجمان اٹک پولیس