ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے نماز عیدالفطر پولیس لاٸنز اٹک میں ادا کی. نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ ڈی پی او اٹک نے پولیس افسران اور شہریوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی. اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ میں اللہ کا شکر گزار ہوں کہ ضلع بھر میں نماز عیدین خیرو عافیت سے اختتام پذیر ہوگٸ ہیں میں تمام اٹک پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی فیملی سے دور رہ کر بھی اپنی اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے ادا کی. ترجمان اٹک پولیس

