اٹک پولیس نےعیدالفطرکےحوالےسے سیکورٹی پلان جاری کر دیا

اٹک پولیس نےعیدالفطرکےحوالےسے سیکورٹی پلان جاری کر دیا۔عیدالفطر پر907پولیس افسران،22ایلیٹ سیکشنز اور 662 وولینٹئیرز ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔عید الفطر کے موقع پر ضلع بھر میں 24/7پولیس پٹرولنگ کا مربوط نظام ترتیب دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر ضلع پولیس اٹک نے عید الفطر کے لئے پولیس سیکورٹی کا فول پروف پلان جاری کر دیا ہے جس کے مطابق  ضلع بھر میں عید الفطر کے موقع پر 350 مساجد اور 13 کھلے مقامات پر عید کی نماز ادا کی جائے گی جس کی سیکیورٹی کے لیے 907 پولیس افسران جن میں 07 ایس ڈی پی اوز،14ایس ایچ اوز،124اپر سپارڈینیٹ،762 کانسٹیبلز اور ہیڈ کانسٹیبلز،22ایلیٹ سیکشنز اور 662 وولینٹئیرز تعینات کیے گئے ہیں۔عید الفطر کے موقع پر ہوائی فائرنگ اورہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہو گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک  کا کہنا تھا کہ تمام  سیکیورٹی انتظامات کی سپر ویژن وہ خود کریں  گے اور ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی اٹک پولیس سیکیورٹی کے معاملات میں کوئی کمپرومائز نہیں کرے گی ۔کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پولیس ہیڈ کواٹرز میں پولیس کی اضافی نفری سٹینڈ بائی رہے گی۔ ڈی پی او اٹک نے پولیس افسران  کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ عید کے پر مسرت موقع پر  دوران ڈیوٹی عوام کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں اورڈیوٹی میں کوئی غفلت اور سستی برداشت نہ کی جائے گی۔ ترجمان اٹک پولیس