ایس ایچ او فتح جنگ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

جناب ڈی پی او صاحب کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ فتح جنگ کی کاروائی، منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
احمد نواز سب انسپکٹر معہ ملازمین نے دوران گشت مخبر خاص کی اطلاع پر ریلوے پھاٹک پنڈی روڈ فتح جنگ پر ناکہ بندی کرکے راولپنڈی کی جانب سے آنے والی کرولا کار نمبری( آر- ایل- اے) 3728 میں سوار مسمیان 1۔محمد عارف ولد قمر دین قوم قریشی ساکن محلہ مدنی مسجد بلمقابل عید گاہ فتح جنگ 2۔ثاقب شہزاد ولدمحمد خان ساکن فتح جنگ 3۔جہانزیب خان ولد اورنگزیب خان قوم جدون ساکن محلہ اچھرال فتح جنگ اور4۔عرفان خا ن ولد عنائت علی قوم پٹھان سکنہ محلہ مسجد اچھرال فتح جنگ سے 3بڑی بوتلیں شراب،26بوتل ادھیہ،20عددبئیر ٹن برآمد کرلی اور حد امتناع منشیات 3/4کے تحت مقدمہ درج کر لیا

 

Sunday, May 1, 2016