ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سیدخالد ہمدانی نے پنڈ سلطانی اور گردو نواح میں وارداتیں کرنے والے ڈکیت گینگ کو پکڑنے والے پولیس افسران اور مقامی نوجوانوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا ۔ کسی بھی واردات کے دوران ملزمان کو گرفتار کروانا دلیری کا کام ہے ۔اٹک پولیس ان بہادر افراد کی قدر کرتی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سیدخالد ہمدانی تفصیلات کے مطابق چند روز قبل پنڈ سلطانی کے ایریا میں ڈکیتی کی واردات کا ایک واقعہ پیش آیا جہاں ڈکیت گینگ کے کچھ ملزمان ڈکیتی کی واردات کر کے فرار ہو رہے تھے کہ علاقہ کے چند بہادر نوجوانوں جن میں نواز ش خان ،حاجی ناصر ،ملک نوید ،ظریف شاہ اور وقار شامل ہیں نے پولیس کی مدد کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کیا ۔کمیونٹی پولیسنگ کی اس بہترین مثال کو ضلع بھر میں سراہا گیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالدہمدانی نے ڈی پی او آفس اٹک میں پولیس افسران اور پولیس کی معاونت کرنے والے بہادرنو جوانوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نواز ۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ واردات کے بعد ملزمان کا ٹریس ہو جانا پولیس کے لیے ایک معمول کی کاروائی ہے اور اٹک پولیس نے متعدد گینگز کو گرفتار کر کے اس کا عملی ثبوت دیا ہے لیکن کسی واردات کے دوران ملزمان کا گرفتار ہو نا ایک غیر معمولی واقعہ ہے اور وہ تمام پولیس افسران اور علاقہ مکین جنہوں نے ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا شاباش اور حوصلہ افزائی کے مستحق ہیں ۔ اس وقوعہ نے کمیونٹی پولیسنگ کا عملی نمونہ پیش کیا ۔ کمیونٹی پولیسنگ کی مدد سے جہاں جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے وہاں معاشرے کے نوجوانوں اور پولیس کے درمیان اعتماد اورہم آہنگی کی فضا ء پیدا کی جاسکتی ہے۔ ترجمان اٹک پولیس

