جناب ڈی پی او صاحب اٹک نے شہید کانسٹیبل واثق شہزاد2125کی والدہ کو 27لاکھ روپے کی مالیت کاچیک دیا جو کہ رمضان المبارک میں مسجد ڈیوٹی کے دوران شہید ہوگیا تھا ۔اس موقع پر جناب ڈی پی او صاحب اٹک نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی اور آئندہ بھی شہداء کے اہل خانہ کی ہر طرح سے دیکھ بھال کی جائیگی ۔
