اٹک پولیس کی تفتیشی ٹیم کی بہترین تفتیش کے نتیجہ میں قتل کے ملزم طارق ولد جمعہ خان سکنہ پتھر گھڑ کو معزز عدالت نے بجرم 302 سزائے موت اور 05 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔اٹک پولیس نہ صرف ملزمان کو گرفتار کر کےجرائم کی بیخ کنی پر یقین رکھتی ہے بلکہ بہترین تفتیش کے ذریعے ملزمان کو معزز عدالتوں سے سزائیں دلوا کر معاشرے کو ان ناسوروں سے پاک رکھنے کا بھی عزم رکھتی ہے۔ ترجمان اٹک پولیس