کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسسز کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹک پولیس نے ضلعی انتظامیہ،رینجرز اور دیگر سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ فلیگ مارچ کا انعقاد کیا۔

کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسسز کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹک پولیس نے ضلعی انتظامیہ،رینجرز اور دیگر سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ فلیگ مارچ کا انعقاد کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر اٹک پولیس نے ضلعی انتظامیہ،رینجرز اور دیگر سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ فلیگ مارچ کیا۔فلیگ مارچ پولیس لائنز اٹک سے شروع ہوا جوکہ مختلف راستوں سے ہوتا ہوا پولیس لائنز اٹک پر اختتام پذہر ہوا۔فلیگ مارچ کی قیادت ایس ڈی پی او صدر سرکل اے ایس پی محمد جواد اسحاق، اے ڈی سی جی اسد اللہ اور اے سی اٹک زیب النساء نے کی۔ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کو کرونا ایس او  پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے آگاہی مہیا کرنا ہے۔ ترجمان اٹک پولیس