ڈی۔پی ۔اواٹک زاہد نواز مروت نے پولیس لائن اٹک میں پولیس افسران وملازمین کے لیے دربار کا انعقادکیا ۔دربار سے خطاب کے دوران ڈی ۔پی ۔او اٹک نے ملا زمین کے مسائل سنے اور انھیں جلد از جلد حل کرنے کا حکم دیا اور سختی سے ہدایت کی کہ تمام پولیس ملازمان اور افسران پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور پروفیشنلزم کیساتھ کام کریں ۔اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر سرانجام دیں اسکے علاوہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ہر پکٹ پر ایس او پی کے مطابق ڈیوٹی مکمل ہونی چاہیے ۔