ڈی پی او اٹک کا تھانہ باہتر میں کھلی کچہری کا انعقاد

آج دن کو ڈی پی او اٹک نے تھانہ باہتر میں کھلی کچہری لگائی ۔ اس موقع پر معززین علاقہ کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈی پی او صاحب نے تمام لوگوں کے مسائل سنے اود ان میں سے کچھ موقع پر حل کئے جبکہ کچھ معاملات کی انکوائری ڈی ایس پی فتح جنگ کو مارک کی۔ ڈی ایس پی فتح جنگ اور ایس ایچ او باہتر کو ڈی پی او صاحب نے سختی سے ہدایت کی کہ وہ لوگوں کے مسائل کو جلد از جلد حل کریں تا کہ لوگوں کو ریلیف ملے۔ مزید یہ کہ تمام معززین کو بھی کہا گیا کہ وہ لوگوں کے گھریلو معاملات کو حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔