ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او صدر سرکل اے ایس پی محمد جواد اسحاق کی زیر سربراہی بدون نمبر پلیٹ،غیر نمونہ نمبر پلیٹ ، کالے شیشوں اور انڈر ایج ڈرائیورز کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں ٹوٹل 103 چالان ہوئے جن میں 31 موٹر سائیکلوں،35 کالے شیشے والی گاڑیاں،27بدون اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور 10 انڈر ایج ڈرائیورز شامل ہیں۔ ترجمان اٹک پولیس

